چین میں پیسیوامیونائزیشن کے طریقے سے3 مریض صحتیاب ہوگئے

چین میں علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ 5 تشویشناک مریضوں پرآزمایا گیا، جس میں3 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے جبکہ2 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 اپریل 2020 21:48

چین میں پیسیوامیونائزیشن کے طریقے سے3 مریض صحتیاب ہوگئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل 2020ء) چین میں پیسیو امیونائزیشن کے طریقے سے3 مریض صحتیاب ہوگئے، چین میں کورونا کے علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ 5 تشویشناک مریضوں پر آزمایا گیا، جس میں3 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے جبکہ 2 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیسیو امیونائزیشن علاج کا ڈیڑھ سو سالہ پرانا طریقہ ہے، جس سے پرانے وقت جب ویکسین نہیں ہوتی تھی تو اس طریقہ کو اختیار کرکے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاتی تھیں۔

اس طریقہ کے تحت کسی بیماری سے صحتیاب ہونے والے شخص کا پلازمہ لے کر بیمار شخص میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جس سے بیمار شخص میں وائرس یا بیماری سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اب چین میں بھی یہ طریقہ آزمایا گیا ہے۔ چینی شہر شنژن کے ہسپتال میں اس علاج کی آزمائش 20 جنوری تا 20 مارچ کے دوران کی گئی جس سے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

چین میں وینٹی لیٹر پر انتہائی بیمار 5 مریضوں پر پیسیو امیونائزیشن کے طریقہ آزمایا گیا۔

جس میں3 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے جبکہ 2 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے پاکستان میں بھی سندھ حکومت نے ماہر امراض خون ڈاکٹر شمسی کو پلازمہ سے علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے تحت پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے پہلے شخص نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا ہے۔ یحیٰ جعفری اپنے والدین کے ہمراہ آیا، اس نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنا پلازمیہ دینے کا فیصلہ، اس کا ماننا ہے کہ اگر وہ اس مشکل وقت میں دوسرے مریضوںکے کام آسکتا ہے تو وہ ایسا ضرور کرے گا۔

اس موقع پر موجود ڈاکٹر ثاقب انصار کا کہنا تھا کہ پلازمہ سے کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز بنائی جائیں گی جس سے مریضوں کا علاج کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس چلا جائے گا لیکن ہماری کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کی جانب سے یہ ہدایت پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کسی صحت یاب مریض کے پلازما سے ممکن ہے۔