قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے

وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد وقار یونس نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر دیا تھا

جمعہ 3 اپریل 2020 13:49

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سیلف آئسولیشن سے باہر آ گئے۔وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد وقار یونس نے خود کو 14 روز کیلئے آئسولیٹ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔