خودکشی کرنےوالے شخص کیخلاف ایک بچی کےساتھ زیادتی کا مقدمہ درج تھا، عامر لیاقت

مقدمہ درج ہونے پر یہ شخص مفرور بھی تھا، واقعہ دل خراش ہے لیکن حقائق سمجھنا بھی ضروری ہیں۔مرکزی رہنماء پی ٹی آئی عامر لیاقت حسین کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 اپریل 2020 16:41

خودکشی کرنےوالے شخص کیخلاف ایک بچی کےساتھ زیادتی کا مقدمہ درج تھا، ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل 2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ خوکشی کرنے والے شخص کیخلاف 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج تھا، یہ شخص مفرورتھا، واقعہ دل خراش ہے لیکن حقائق سمجھنا بھی ضروری ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے آگ لگا کر خودکشی کرنے والے شخص سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ
خوکشی کرنے والے شخص کے خلاف دسمبر 2019 میں ایک تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی، یہ مفرور بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال خودکشی کو کسی بھی زاویے سے ہمدردی یا رحم کے زاویے سے دیکھنا فرمان نبوی کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ دل خراش ہےلیکن حقائق سمجھنا بھی ضروری ہیں۔
واضح رہے آج وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شہری نے آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ خود سوزی کرنے والے شخص کا قریبی عزیز ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ شہری کو شکوہ تھا کہ اس کے علاج میں غفلت برتی جا رہی ہے۔

خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کے نام خط بھی لکھا تھا۔ خط میں شہری نے شکایت کی تھی کہ ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں۔ شہری نے خط میں لکھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔ مزید لکھا کہ  جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔ جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی۔ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا۔