ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

جمعہ 3 اپریل 2020 19:19

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میں ملکی برآمدات میں 2.23 فیصداضافہ جبکہ درآمدات میں 14.42 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کاحجم 17.451 ارب ڈالررہا، گزشتہ سال کے ابتدائی 9 ماہ میں برآمدات کاحجم 17.071 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 34.814 ملین ڈالررہا،گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں پاکستان کادرآمدی بل 40.67 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ملکی تجارتی خسارے کاحجم 17.36 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارے کاحجم 23.60 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :