امریکی ڈرگ اتھارٹی نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ہنگامی سیرولوجی ٹیسٹ کے استعمال کی منظوری دیدی

جمعہ 3 اپریل 2020 23:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ہنگامی طور پر استعمال کیا جانے والے طریقے سے متعلق پہلا اجازت نامہ جاری کردیا ہے،یہ طریقہ خون میں اینٹی باڈیز تلاش کرتا ہے۔اس قسم کا ٹیسٹ، جسے سیرولوجی ٹیسٹ کہا جاتا ہے، ماضی میں ہونے والے کورونا وائرس کے انفیکشن کی شناخت کر سکے گا۔

جس سے عطیہ کیے جانے والے خون سے پلازما تیار کیا جائے گا۔چونکہ اینٹی باڈیز کی نشوونما میں وقت لگ سکتا ہے، اس لیے ایف ڈی اے نے قبل ازوقت کورونا وائرس کی واضح تشخیص کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹ کے استعمال کی مخالفت سے متنبہ بھی کیا ہے۔یہ نیاء ٹیسٹ صرف ہنگامی استعمال کے لیے ہوگا۔ ایف ڈی اے نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ نئے خون کے ٹیسٹ میںاستعمال ہونے والے فوائد نے ہمارے لیے خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی اے نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ابتدائی اینٹی باڈیز ،ابتدائی انفیکشن کے کئی دن بعد عام طور پر خون میں نمودار ہوتی ہے ۔اس لیے متنبہ کیا جاتا ہے کہ انفیکشن کے دوران اینٹی باڈیز کی سطح اچھی طرح نمایاں نہیں ہوگی ۔بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے لیے امریکی مراکز کا کہنا ہے کہ وہ سیرولوجی ٹیسٹ یا بلڈ ٹیسٹ تیار کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

اس اجازت نامے سے حکومتی عہدیداروں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی کہ واقعی کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا رہا مگر اُن میں بہت کم یا کوئی علامت دکھائی نہیں گئی تھی۔چند روز قبل اس اجازت نامے کے اعلان پر متعدد خبر رساں اداروں نے خبر دی تھی مگر ایف ڈی اے کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن بدھ کو اعتراف کیاگیا کہ حقیقت میں اُس وقت ٹیسٹ کو اجازت نہیں ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :