روس خام تیل کی پیداوار میں کمی کے لئے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے آمادہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 02:10

ماسکو ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) روس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے لئے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہروس خام تیل کی پیداوار میں کم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ روس اوپیک پلس گروپ کے فریم ورک کے تحت معاہدوں کے لئے پہلے ہی اپنی رضامندی ظاہر کر چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تیل مارکیٹ میں توازن اور پیداوار میں کمی کے لیے میں مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہوں۔