گروپ 77اور چین نے کرونا وائرس بحران کے دوران ترقی پذیر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیان ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:49

اقوم متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) گروپ 77اور چین نے گزشتہ روز کرونا وائرس بحران کے دوران ترقی پذیر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیان ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور متنبہ کیا ہے کہ اس سے عالمی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان جس میں خفی انداز میں امریکہ کو مخاطب کیا گیا ہے، جس نے ایران اور وینزویلا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، میں ترقی پذیر ممالک کے اتحاد نے کہا ہے کہ سخت یکطرفہ اقتصادی اقدامات سے ان ممالک کی موثر طور پر وباء سے نمٹنے کی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑے گا۔

اس نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات ان ممالک کا اس وباء کے دوران اپنے عوام کو مناسب علاج فراہم کرنے کے لئے طبی سازوسامان کا حصول متاثر کریں گے۔بیان میں کہا گیا گہا ہے، ’’اس لئے ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف سخت یکطرفہ اقتصاد ی اقدامات کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور موثر کارروائی کرے۔‘‘