باڑہ خیبر میں زلمئی فاونڈیشن کی جانب سے 3000 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) معروف کاروباری شخصیت زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ آج بفضل خدا باڑہ خیبر کے ضرورت مندوں کی آواز پر لبیک کہہ کر زلمئی فاونڈیشن سے وہاں پر 3000 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے کورونا کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ملک و قوم کے ہراول دستہ ہونے کا ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ہر قدم پر قوم کے کام آئیں۔

متعلقہ عنوان :