ہانگ کانگ میں 2 پولیس اہلکاروں میں وائرس کی تشخیص، 130 اہلکاروں کو قرنطینہ کر دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:55

ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) ہانگ کانگ میں دو پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد 130 اہلکاروں کو قرنطینہ کیمپ بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ میں 46 سالہ پولیس اہلکار جسے کولون ویسٹ ریجن میں ہجوم کو کنٹرول کرنے والے آپریشن کیلئے تعینات کیا گیا تھا میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ اسی یونٹ کے 31 سالہ پولیس آفیسر کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے بعد شہر کے محکمہ صحت نے 130 اہلکاروں کو قرنطینہ کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام پولیس آفیسران کو قریب میں واقعہ سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں فوراً ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ میں اب تک مجموعی طور پر 862 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 4 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :