گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے، مریضوں کی کل تعداد 198ہوگئی، شمس میر
اتوار 5 اپریل 2020 20:25
(جاری ہے)
ان کی تعیناتی سے صحت کے شعبے میں مزید استعداد کار بڑھائی جائے گی اور انسداد کورونا مہم میں مزید بہتری سامنے آئے گی،یہ موجودہ حکومت کا ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے۔صوبائی وزیر شمس میر نے مزید کہا کہ نگر کی موجودہ صورتحال سے حکومت باخبر ہے اور اس حوالے سے بھی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نگر کیلئے خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کی فوری طور پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں اور انہوں نے اپنی طبی سرگرمیاں شروع بھی کردی ہے، انشااللہ اب نگر کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزز کو مد نظر رکھتے ہوئے نگر کیلئے خصوصی طور پر ایک وینٹی لیٹر بھی بجھوادیا ہے،اسی کے ساتھ ساتھ 30 پیرا میڈیکل سٹاف بھی نگر بجھوا دیئے گئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین اسٹریٹیجی کے تحت نگرانی کررہی ہے اور محکمہ صحت بلتستان ڈویڑن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو اپنے عوام کے ساتھ بہت ہمدردی ہے اور اسی انسانی ہمدردی کے ناطے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام ادارے پوری مستعدی کے ساتھ متحرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر مشتمل ایک بہت بڑی تعداد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکی ہے باقی ماندہ بھی انشااللہ اپنا دورانیہ مکمل کرکے ڈسچارج ہونگے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جو افراد مختلف ممالک سے سفر کر کے گلگت بلتستان آئے ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا فوری طور پر طبی معائنہ ہو اور ان کی بہتر نگہداشت ہو۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں احتیاطی تدابیر اور گھروں میں رہتے ہوئے اس عالمی وبا کو شکست دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.