اوپیک پلس اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں جمعرات کو ہوگا

مئی کے مہینے کے لیے خام تیل کی قیمت فروخت کا باضابطہ اعلان 10 اپریل تک نہیں کریں گے ،آرامکو

پیر 6 اپریل 2020 11:56

اوپیک پلس اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں جمعرات کو ہوگا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) سعودی عرب کی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے نیخبر دی ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائند تنظیماوپیک پلس کا اجلاس آئندہ جمعرات کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا تاہم یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کی شکل میں منعقد کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ایک اعلی عہدے دار نے کہا کہ سعودی آرامکو مئی کے مہینے کے لیے خام تیل کی قیمت فروخت کا باضابطہ اعلان کو 10 اپریل تک نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ہونے والے اوپیک پلس اجلاس میں تیل کی پیدوارا میں کمی سے متعلق ممکنہ فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک بے مثال اقدام ہے جو اس سے قبل آرامکو نے نہیں لیا۔ مئی کے لیے تیل کی قیمت فروخت انحصار اوپیک + اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر ہے۔ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس اجلاس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ہم اسے کامیاب بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تیل کی قیمتوں کے معاملے کو ملتوی کرنے کا یہ غیرمعمولی اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :