نیویارک کے چڑیا گھر میں ٹائیگر میں کورونا وائرس کی تشخیص

چڑیا گھر کے ملازم سے کورونا وائرس ٹائیگر میں منتقل ہوا،انتظامیہ کو شبہ

پیر 6 اپریل 2020 13:07

نیویارک کے چڑیا گھر میں ٹائیگر میں کورونا وائرس کی تشخیص
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سال کی ملائشین ٹائیگر کو خشک کھانسی تھی جس پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 6 مزید شیروں میں بھی سانس میں دشواری کی علامات سامنے ا?ئی ہیں تاہم تاحال ان کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم سے کورونا وائرس ٹائیگر میں منتقل ہوا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہیکہ ٹائیگر جلد صحت یاب ہو جائے گا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ ٹائیگر کا علاج کیا جائے گا اور دنیا کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔اس سے قبل پالتو بلیوں اور کتوں میں بھی کورونا وائرس پایا جاچکا ہے تاہم جنگلی جانور میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے۔