چشتیاں۔ بہاولنگر میں محکمہ خوراک کسانوں سے 1400روپے فی من کے حساب سے 3لاکھ 22ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدے گا، صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا

پیر 6 اپریل 2020 16:49

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) صوبائی وزیر زکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں محکمہ خوراک پنجاب کسانوں سے 1400روپے فی من کے حساب سے 3لاکھ 22ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدے گا، اس سلسلہ میں ضلع کی تین تحصیلوں میں 22مراکز گندم خرید بنائے گئے ہیں۔انہوں نے ڈی سی آفس میں گندم خرید کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران ضلعی و تحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کی تین تحصیلوں چشتیاں میں 9،ہارون آباد میں 7،فورٹ عباس میں 6 مراکز گندم خرید قائم کئے گئے ہیں جہاں گندم خریدی جائے گی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گندم خرید سنٹروں پر عملہ،کسان و دیگر افراد سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسان دوست ہے چنانچہ گندم کی خرید کے دوران سنٹروں پر کسانوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں اجلاس میں بتایا کہ ضلع بہاولنگر میں6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 89 مشتبہ افراد کے سیمپلز لیبارٹری ارسال کئے تھے جن میں سے 33کیسز میں 6 پازیٹو 27نیگیٹوآئے ہیں اور 56مشتبہ کیسز کی لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ آنی باقی ہے۔

تمام مشتبہ افراد کو کرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگرشعیب خان جدون،،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربہاولنگرسیف اللہ ساجد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کے علاوہ دوسرے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :