انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے عمل کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ قائم

پیر 6 اپریل 2020 23:30

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تدفین کے عمل کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ قائم کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام شہریوں کی جانب سے تدفین کے عمل کو روکنے کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ چند روز قبل سولاویسی جزیرے اور وسطی جاوا کے کئی شہروں میں مشتعل افراد نے مہلک وباء سے ہلاک ہونے والوں کو مقامی قبرستانوں میں دفن کرنے سے روکنے کیلئے سڑکیں بند کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت جکارتہ میں تشکیل دی گئی 120 رکنی خصوصی پولیس یونٹ مہلک وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی ہسپتال سے لیکر تدفین تک مکمل نگرانی کرے گی، میتوں کے باہر پلاسٹک لپیٹ کر تیزی سے دفن کیا جاتا ہے۔ پولیس یونٹ کے سربراہ نے کہا کہ دوسرے شہروں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوے ہیں اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ جکارتہ میں بھی ایسا ہو اس لئے فوری طور پر خصوصی پولیس یونٹ ٹیم قائم کی گئی ہے۔ انڈونیشیا میں اب تک 2500 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص اور 209 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :