جاپان کا کئیشہروں اور 7 پریفیکچروں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2020 23:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) جاپان کی حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئی شہروں اورپریفیکچرز میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جن علاقوں کے لئے ایمرجینسی نافذ کی جائے گی ان میںٹوکیو، کاناگاوا، سائتاما، چیبا، اوساکا، ہیوگو اور فٴْوکٴْواوکا پریفیکچرز شامل ہیں۔

ہنگامی حالت کا نفاذ تقریباً ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ ہنگامی حالت کے اعلان سے ان پریفیکچرز کے گورنروں کو عوام کو یہ ہدایات جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ ضروری کاموں کے علاوہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ گورنر، عوام کو وائرس کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات میں تعاون کی بھی تاکید کر سکیں گے۔ وہ اسکولوں کی بندش، اور ڈیپارٹمنٹ اسٹورز، سینما گھروں اور پٴْر ہجوم دیگر مقامات پر سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات یا احکامات بھی جاری کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اِس کے علاوہ انہیں اراضی اور عمارات کو ان کے مالکان کی اجازت کے بغیر عارضی طبی سہولیات کے طور پر استعمال میں لانے کا اختیار بھی حاصل ہو جائے گا۔ ہنگامی صورتحال میں گورنرز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو دواؤں اور طبی ساز و سامان کی نقل و حمل کا حکم دے سکیں گے، اور ضروری ہوا تو طبی سامان ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :