آئرلینڈ کے وزیراعظم ڈاکٹر لیو وارڈکر کورونا کے خلاف میدان میں آگئے

وزیراعظم لیو وارڈکر نے دوبارہ بطور ڈاکٹر رجسٹریشن کرالی، ہفتے میں ایک دن بطورِ ڈاکٹر ہسپتال میں کام کریں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 اپریل 2020 22:09

آئرلینڈ کے وزیراعظم ڈاکٹر لیو وارڈکر کورونا کے خلاف میدان میں آگئے
ڈبلن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2020ء) آئرلینڈ کے وزیراعظم ڈاکٹر لیو وارڈکر نے کورونا کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ وزیراعظم لیو وارڈکر نے دوبارہ بطور ڈاکٹر رجسٹریشن کرالی ہے اور اب وہ ہفتے میں ایک دن بطورِ ڈاکٹر ہسپتال میں کام کریں گے۔ وزیراعظم لیو وارڈکر سیاست میں آنے سے پہلے ڈاکٹر تھے لیکن 2013میں انہوں نے سیاست میں انے کیلئے ڈاکٹری کے پیشے سے رٹائرمنٹ لے لی تھی۔

البتہ اب وہ دوبارہ مریضوں کیلئے کام کریں گے۔ وزیراعظم ڈاکٹر لیو وارڈکر نے متعلقہ محکمے میں رجسٹریشن کروا لی ہے۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ میں ابھی تک کورونا کی وبا دوسرے ممالکت کی نسبت بہت زیادہ نہیں پھیلی ہے تاہم ملک میں 158 جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 5ہزار کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 25 صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کورونا وائرس کے سامنے پوری دنیا کی سائنس تحقیقات بے بس ثابت ہورہی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اٹلی میں15887، سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے، بھارت میں وائرس سے 118 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک افراد 1205091متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 264838 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکا میں 9618 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے اٹلی میں 15887 اور سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یورپی ملک فرانس میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8078 ہوگئی ہے۔ فرانس کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برطانیہ میں اب تک 4934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔