ایتھنز،پناہ گزینوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پناہ گزین کیمپوں کو قرنطینہ میںتبدیل کر دیا گیا

پیر 6 اپریل 2020 22:40

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) یونان حکومت نے ملک پناہ گزیں کیمپوں میں بعض افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کیمپوں کو قرنطینہ میںتبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونانی حکام نے بتایاکہ 53 سالہ ایک افغان پناہ گزین کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد تارکین وطن کے ’’ملکاسا‘‘ کیمپ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ یہ افغان شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں کمیپ میں مقیم تھا۔ یہ کیمپ دارالحکومت ایتھنز سے تقریباً 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس میں 1800 تارکین وطن رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ ہفتے ’’رستونہ‘‘ کیمپ کو بھی اسی سبب لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔