سعودی عرب، نومولود بچے نے کورونا کو شکست دے دی

کورونامیں مبتلا نومولود بچے خالد کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا

منگل 7 اپریل 2020 14:09

سعودی عرب، نومولود بچے نے کورونا کو شکست دے دی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سعودی عرب میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے نومولود بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر الدوامی جنرل اسپتال میں کورونامیں مبتلا نومولود بچے خالد کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جس کے بعد اسے طبی یونٹ کے ساتھ والدین تک پہنچادیا گیا ہے۔بچے کے والدین نے بیٹے کی صحت یابی اور سلامتی پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد اسپتال انتظامیہ کے مثالی رویے اور تعاون کو سراہا۔