الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 16 کی روشنی میں سالانہ رپورٹ 2019ء تیار کرکے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی، 60 روز کے اندر پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جائے گی

منگل 7 اپریل 2020 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 16 کی روشنی میں سالانہ رپورٹ 2019ء تیار کرکے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ حکومتیں قانون کے مطابق رپورٹ کی وصولی کے 60 روز کے اندر اندر اسے پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پیش کریں گی۔