صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کوکوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کیلئے مختص کردیا

کوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزاورسٹاف کوماسک، حفاظتی لباس سمیت ہرقسم کی سہولت مہیاکی جائے گی

منگل 7 اپریل 2020 16:56

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کوکوروناوائرس کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کوکوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کیلئے مختص کردیاہے۔صوبائی وزیرنے یہ فیصلہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلرپروفیسرعامرزمان خان نے صوبائی وزیرصحت کوگنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کیلئے فراہم کی گئیں طبی سہولیات اورڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرم بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی شکار ہونے والی حاملہ خاتون مریضوں کیلئے تمام ترطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزاورسٹاف کوماسک، حفاظتی لباس سمیت ہرقسم کی سہولت مہیاکی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کسی شخص کوکوروناوائرس سے شکارحاملہ خاتون مریضوں کے وارڈمیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وائس چانسلراورایم ایس کوروناوائرس وارڈاورآئیسولیشن رومزمیں طبی سہولیات کی نگرانی کریں گے۔ حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وسائل کودرست سمت میں خرچ کررہی ہے۔

عوام سے کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی بارباراپیل کی جارہی ہے۔ عوام گھروں میں محدودہوکراپنے اوراپنے پیاروں کومحفوظ بنائیں۔صوبائی وزیر صحت نے وائس چانسلراورایم ایس کوگنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کیلئے تمام ترانتظامات فوراً مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔