سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انفارمیشن سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی

منگل 7 اپریل 2020 18:02

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انفارمیشن سکیورٹی مینجمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انفارمیشن سکیورٹی کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشن IEC/ISO 27001:2013 کا آڈٹ کامیابی سے مکمل کرکے انفارمیشن سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔ انفارمیشن سکیورٹی کے حوالہ سے یہ سرٹیفیکیشن ادارے کی انفارمیشن سکیورٹی کے استحکام کسی بھی خطرے سے محفوظ ہونے کے نظام کے متعلق ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار سٹینڈرڈ ایزیشن کی جانب سے جاری کی گئی یہ سرٹیفیکیشن ادارے کی معلومات کو محفوظ رکھنے، معلومات کے محفوظ تبادلہ اور صارفین اور شراکت داروں کے اعتماد میں اضافہ کا باعث ہے۔ انفارمیشن سکیورٹی کی سرٹیفیکیشن کا حصول ایس ای سی پی کی ادارہ جاتی صلاحیت، ڈیٹا کی حفاظت اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے مسلسل کوشش کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کہا کہ ادارے کی اس کامیابی پر ہمیں فخر ہے اور انفارمیشن سکیورٹی کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشن اس بات کی تصدیق ہے کہ ایس ای سی پی بین الاقوامی معیارات کا حامل ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے حال ہی میں گورننس پروگرام شروع کیا اور ایک رسک مینجمنٹ اینڈ کمپلائنس کونسل تشکیل دی گئی ہے جس کا مقصد ادارے میں انفارمیشن اور سائبر سکیورٹی کے جدید معیارات کو متعارف کرانا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں ریگولیٹری معیارات قائم کرنے میں ہمشہ سرفہرست رہے ہیں۔