پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز سے تعداد 2004 ہو گئی‘ ترجمان

منگل 7 اپریل 2020 21:58

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز سے تعداد 2004 ہو گئی‘ ترجمان
لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 نئے کیسز، تعداد 2004 ہو گئی‘ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 726 زائرین سنٹرز، 539 رائیونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 690 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان میں 251 زائرین، ملتان میں 457، فیصل آباد میں 18 زائرین جبکہ رائیونڈ مرکز میں 404، منڈی بہائوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10‘ ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 6، لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 297 کنفرم مریض ہیں‘ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 61، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 17، ناروال 6، گجرات میں 93 ‘حافظ آباد 6، منڈی بہائوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 6 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے‘میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 18، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے‘ ترجمان نے مزیدکہا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں‘ اور ان کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے‘عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔