ماہر تعلیم ،شاعراوردانشور پروفیسرفرخ درانی کی 12ویں برسی کل منائی جارہی ہے

بدھ 8 اپریل 2020 12:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) نامورماہر تعلیم ،شاعراوردانشورپروفیسر فرخ درانی کی 12ویں برسی کل 9 اپریل کومنائی جارہی ہے۔فرخ درانی کااصل نام عبدالغفارتھا۔وہ 15نومبر1936ء کووہواڈایرہ غازیخان میں پیداہوئے ۔ابتدائی تعلیم وہیںسے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

1960ء میں ایم اے انگلش کے بعدمحکمہ تعلیم پنجاب میں لیکچرارکی حیثیت سے تدریس کاآغازکیا۔وہ عمربھر اسی شعبے سے منسلک رہے اور1996ء میں ریٹائرڈ ہوئے ۔فرخ درانی نے ملتان کی ادبی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔ان کی نظموں کامجموعہ’’ نیلے پانیوں کی نیند ‘‘کے نام سے شائع ہواجس کے بعدان کی کوئی اورکتاب منظرپرنہیں آئی۔9اپریل 2008ء کو وہ ملتان میں انتقال کرگئے انہیں ان کے آبائی علاقے وہوامیں سپردخاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :