شریف آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کا نوٹس
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی اور رپورٹ سیکریٹری آفیس میں جمع کرائی جائے،ایس بی سی اے کو ہدایت
بدھ 8 اپریل 2020 19:32
(جاری ہے)
اہل محلہ نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور چیف جسٹس سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، وزیر اور سیکریٹری بلدیات سمیت ایس بی سی اے کے چیف کو درخواستیں روانہ کی ہیں مگر ابھی تک کسی نے نوٹس نہیں لیا ۔
120 گز پر تعمیر ہونے والے عمارت ایل محلہ کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے میڈیا رپورٹ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس بی سی اے چیف کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں اور اس کی رپورٹ سیکریٹری آفیس میں جمع کرائی جائے ۔ بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس غیر قانونی تعمیرات پر سیکرٹری بلدیات سندھ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حکومت سندھ مکمل طور پر یکسو ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا پورے صوبے میں مکمل طور پر نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور ہر حال میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے اگر کسی جگہ تعمیر کی شکایت وصول ہو تو اس پر فوری کارروائی کی جائے ۔ سیکریٹری بلدیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کریں اس کے لئے ایل جی ہیلپ لائن نمبر1093، 24 گھنٹے کھلی ہوئی ہے ۔ سیکریٹری بلدیات نے خبر دار کیا کہ غیر قانونی تعمیراتی مافیا کے ساتھ جو اہلکار بھی ملوث پائے گئے ان کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اس حوالے سے پہلے ہی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 27 افسران کو معطل کیا جا چکا جن کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.