کورونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے چین سے حاصل کردہ حفاظتی کٹس بچوں کے ہاتھ لگنے کا انکشاف

بدھ 8 اپریل 2020 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) کورونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے چین سے حاصل کی گئی حفاظتی کٹس بچوں کے ہاتھ لگنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے رہنما سلطان رحمت خان نے بچوں کے ہاتھ لگنے والی کورونا وائرس کٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹس سندھ حکومت کو چین کی طرف سے ملی تھیں جنہیں سندھ حکومت کے وزراء گھر لے گئے۔ تحریکِ انصاف کے رہنما سلطان رحمت خان نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء اور نوکر شاہی کورونا وائرس کی کٹس اٹھا کر گھر لے آئے تاکہ ان کے بچے اس سے کھیل سکیں لیکن جن ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے یہ کٹس آئی تھیں، وہ تاحال ان سے محروم ہیں۔#