ایران میں مہلک کورونا وائرس کا شکار مزید 121 افراد چل بسے

ملک میں مرنے والوں کی تعداد 3993 تک پہنچ گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 586 ہو گئی

جمعرات 9 اپریل 2020 00:10

ایران میں مہلک کورونا وائرس کا شکار مزید 121 افراد چل بسے
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار مزید 121 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایران وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 121 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 3993 ہو گئی ہے، البتہ متاثرہ کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور ایک کے دوران مزید 1997 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 64586 تک پہنچ گئی ہے۔

کائینوش جہانپور نے بتایا کہ اب تک 29812 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 3956 افراد کی حالت ابھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ایران میں ملک میں مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے اندرون شہر سفر پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔