ابوظہبی میں لوگوں کو ایمرجنسی صورتحال اور ضروری کاموں کیلئے بنا اجازت نامے کے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی

آبادی والے علاقوں میں صبح 8 سے شام 6 بجے تک، جبکہ انڈسٹریل علاقوں میں صبح 6 سے شام 6 بجے کے علاوہ باہر نکلنے کے حوالے سے نرمی برتی جائے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2020 22:13

ابوظہبی میں لوگوں کو ایمرجنسی صورتحال اور ضروری کاموں کیلئے بنا اجازت ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2020ء) ابوظہبی میں لوگوں کو ایمرجنسی صورتحال اور ضروری کاموں کیلئے بنا اجازت نامے کے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی، آبادی والے علاقوں میں صبح 8 سے شام 6 بجے تک، جبکہ انڈسٹریل علاقوں میں صبح 6 سے شام 6 بجے کے علاوہ باہر نکلنے کے حوالے سے نرمی برتی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے بتایا گیا ہے کہ پورے ملک کی طرح اس شہر میں بھی ڈس انفیکشن مہم جاری رہے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی کے آبادی والے علاقوں میں صبح 8 سے شام 6 بجے تک، جبکہ انڈسٹریل علاقوں میں صبح 6 سے شام 6 بجے کے دوران ڈس انفیکشن مہم چلائے جاتی ہے، اس دوران لوگوں کو باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ تاہم ان اوقات کے علاوہ ایمرجنسی صورتحال اور ضروری کاموں کیلئے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)



لوگوں کو ضروری کاموں کیلئے جیسے کے ادویات اور روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی خریداری کیلئے باہر نکلنے کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

تاہم غیر ضروری طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والے شخص کو 2 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ اس وقت پورے متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاون ہے، تاہم خاص کر دبئی میں زیادہ سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ دبئی میں ڈس انفیکشن مہم کے اختتام تک 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات اس وقت زمینی اور فضائی طور پر پوری دنیا سے رابطے بند کر چکا ہے۔ امارات میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں، اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے اماراتی حکام ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔