سپریم کورٹ نے 13تا 17 اپریل کا عدالتی روسٹرم جاری کر دیا، اسلام آباد میں 6 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے

جمعرات 9 اپریل 2020 12:14

سپریم کورٹ نے 13تا 17 اپریل کا عدالتی روسٹرم جاری کر دیا، اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) سپریم کورٹ نی13 تا17 اپریل کا عدالتی روسٹرم جاری کر دیا ہے، اس دوران عدالت عظمٰی کی اسلام آباد رجسٹری میں 6 بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ عدالتی روسٹرم میں بتایا گیا ہے کہ 13 اپریل سے 17اپریل 2020ء تک عدالت عظمی کی اسلام آباد رجسٹری میں چھ بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

جس کے مطابق بینچ ون میں چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا ۔ بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا،بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی آمین پر مشتمل دو رکنی بینچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا،بینچ چار جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

بینچ پانچ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا ۔جبکہ بنیچ چھ سجاد علی شاہ اور جسٹس مظہر علی اکبر پر مشتمل ہوگا۔ عدالت عظمی سے جاری کردی روسٹرم کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشمتل تین رکنی بینچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔جاری کردہ روسٹرم کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کوروناوائرس کے پیش نظر صرف تین بینچ سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کر رہے تھے ۔