اٹلی رواں ماہ کے آخر تک لاک ڈاوًن میں نرمی کر سکتا ہے،جوسپی کونٹے

جمعرات 9 اپریل 2020 14:30

اٹلی رواں ماہ کے آخر تک لاک ڈاوًن میں نرمی کر سکتا ہے،جوسپی کونٹے
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کونٹے نے گزشتہ روز بتایا کہ اٹلی اپریل کے آخر تک لاک ڈاوًن میں نرمی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران جوسپی کونٹے نے بتایا کہ اٹلی اپریل کے آخر تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کچھ پابندیاں ختم کر سکتا ہے بشرطیکہ اس وبا کی سست روی برقرار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان شعبوں کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جو اپنی سرگرمی دوبارہ شروع کرسکیںاور اگر ماہرین سفارش کریں تو ہم 9مارچ سے نافذالعمل حفاظتی اقدامات میں کسی حد تک نرمی لینا شروع کردیں گے۔