عراق کے صدر برہام صالح نے انٹیلی جنس سربراہ مصطفی الخادمی کو وزیراعظم نامزد کر دیا

جمعرات 9 اپریل 2020 16:15

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) عراق کے صدر برہام صالح نے انٹیلی جنس سربراہ مصطفی الخادمی کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔ مصطفی الخادمی کی بطور وزیراعظم نامزدگی حالیہ وزیراعظم عدنان الظرفی کے نئی عبوری حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے نے عراق کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ وزیراعظم عدنان الظرفی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے اس لیے انہوں نے وزیراعظم کے امیدوار کی حثیت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہونے والے قبل از وقت انتخابات کی تیاری اور عراق کی تعمیرنو کے لیے اقتصادی بنیادوں کی تیاری اور قومی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔