امریکی ڈالر سمیت بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

جمعرات 9 اپریل 2020 19:04

امریکی ڈالر سمیت بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو امریکی ڈالر سمیت بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 40پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے سستا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر168روپی سے گھٹ کر167.40روپے ہوگیاجب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سی167روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت168روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید179روپے سے گھٹ کر177روپے اور قیمت فروخت181روپے سے گھٹ کر179روپے ہوگئی ۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے مستحکم رہی جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 41.80روپے سے گھٹ کر41.50روپے اور قیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42روپے ہوگئی اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے سے گھٹ کر42روپے اور قیمت فروخت 44روپے سے گھٹ کر43.50روپے ہوگئی جب کہ چینی یو آن کی قیمت خرید20.50روپے سے بڑھ کر21.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت23روپے مستحکم رہی۔