پبی،اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی، ہیروئن برآمد

جمعرات 9 اپریل 2020 21:52

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔04 موٹر سائیکلوں سے 7.8 کلوگرام چرس اور 02 کلو ہیروئن برآمد۔05 ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر لاک ڈاون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پولیس کی ناکہ بندیاں جاری الطاف حسین SHO اضاخیل نے بمعہ پولیس نفری عجب باغ کے مقام پے ناکہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

لاک ڈاون پر عملدرآمد یقینی بنانے ، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کی جا رہی تھی دوران ناکہ بندی چار مختلف موٹر سائیکلوں سے 7.8 کلوگرام چرس اور 02 کلوگرام ہیروئن برآمد ملزمان ذکریا ولد حسین اللہ ساکن چارسدہ،اجمل ولد زاہد گل ساکن تاروجبہ،محمد سہیل ولد محمد صادق ساکن ہری پور،محمد یعقوب ولد دلاور حسین ساکن پبی اور مہران شاہ ولد محمد دین ساکن مہمند ایجنسی حال پشاور گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔منشیات مختلف علاقوں کو سمگل کی جارہی تھی۔مزید تفتیش جاری۔