لکی مروت،ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں ریسکیو1122سروس کا افتتاح کردیا

جمعہ 10 اپریل 2020 19:51

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب نے پاک آرمی تاجہ زئی کیمپ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹنٹ کرنل شفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں ریسکیو1122سروس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور الامین، اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان، ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی،سٹیشن ہائوس انچارج محمد اسرار اور سٹیشن کو آرڈی نیٹر عادل نواز بھی موجود تھے ۔

افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122کے پاس فی الوقت ایک فائر ٹرک، ایک ڈیزاسٹر ریسکیو وھیکل اور دو ایمبولینس گاڑیوں سمیت آفات اور حادثات میں درکار سامان اور مشینری موجود ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع لکی مروت کے شہریوں کو ہر قسم کے ہنگامی حالات بشمول میڈیکل ایمرجنسی، آگ لگنے کے واقعات، سیلاب اور دیگر آفات میں24گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں گی ،شہری خدمات کے حصول کے لئے ہیلپ لائن0969کوڈ کے ساتھ ٹیلی فون نمبرز 538215/538216/538217پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے ریسکیو1122سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قدرتی آفات اور حادثات میں بروقت اور موثر کاروائی سے انسانی جانوں کو بچانے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیو 1122 کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بروقت اور فوری خدمات کی فراہمی کے نظام کو نتیجہ خیز اور عوام کی توقعات کے مطابق ڈھالنے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :