پی سی بی کا ہارون رشید اور آغا زاہد کی رخصتی کا اعلان
چیف کیوریٹر آغاز اہد اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اپنے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ آغا زاہد کا کنٹریکٹ 30 اپریل جبکہ ہارون رشید کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہو جائے گا
جمعہ 10 اپریل 2020 19:04
ہارون رشید کو اپریل 2017میں دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل ہارون رشید پی سی بی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ ان میں چیف سلیکٹر، پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچ اور مینجر، سربراہ یوتھ گیم ڈویلپمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قائم مقام سربراہ کے عہدے شامل ہیں۔
آغاز اہد نے 2001 میں پی سی بی کو جوائن کیا جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے 93-1992 میں ریٹائر منٹ لی تھی۔
ہارون رشید :
ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ جس طرح میں نے اپنے نئے عہدے کے دوران منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل در آمد کرتے ہو ئے بڑے مختصر وقت میں ایک مقابلے سے بھرپور ڈومیسٹک اسٹرکچر کو کامیاب بنایا۔
(جاری ہے)
ہارون رشید نے کہاکہ یہ سب ایک ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا میں اپنے ساتھیوں کا اس حوالے سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس نئے اسٹرکچر کو کامیاب بنانے کے لیے کام کررہے تھے اور انہوں نے اس کی مکمل حمایت کی۔
انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ رہوں گا اور اور اس کی ترقی کے لئے دعاگو رہوں گا۔ اب میں زندگی میں اپنی دیگر ترجیحات پر فوکس کروں گا۔ اور زیادہ سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا۔
آغا زاہد:
آغا زاہد نے کہا کہ گذشتہ 19 سالوں میں پی سی بی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ اس دوران میں نیایسی پچز کی نگرانی کی جس پر کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بعدازاں پاکستان کے لیے بڑا نام بنایا۔آغا زاہد نے کہاکہ ظاہر اس رول کے کئی اپنے چیلنجز بھی تھیاور بعض اوقات میں اور میری ٹیم مشکل حالات میں بھی رہے، مگرپی سی بی میں ملازمت کے دوران میں نے مجموعی طور پر تسلی بخش وقت گزارا۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاکہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہارون رشید اور آغازاہد کی کئی سال کی محنت اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وسیم خان نے کہاکہ جہاں مدثر نذر پہلے ہی مئی میں اپنی روانگی کا اعلان کرچکے ہیں، پی سی بی اب اس موقع کو این سی اے اور ڈومیسٹک کرکٹ کی تشکیلِ نو کے لییاستعمال کرے گا تاکہ ایک مختلف اور موٴثر ہائی پرفارمنس اسٹرکچر قائم کیا جاسکے جو کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے معیار میں بہتری لاسکے۔
انہوں نے کہاکہ یہ نیا نظام کوچز کی تعلیم اور ان کی قابلیت جانچنے کے علاوہ ہمارے ایلیٹ کوچز کی دوبارہ تربیت میں مدد دے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بہتر اور موٴثر نظام ہمارے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
گذشتہ 2 سالوں سے آغا زاہد کے نائب کی ذمہ داریاں نبھانے والے، علی رضا صدیقی اس عہدے کی عبوری ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں شعبوں کی تشکیلِ نو کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.