شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان میں شہید لانس نائیک کی عمر 26 سال اور ان کا تعلق جمرود خیبر سے ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اپریل 2020 18:35

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں پاک فوج کا لانس نائیک ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2020) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہوگئے، شہید لانس نائیک کی عمر 26 سال اور تعلق جمرود خیبر سے ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں بچے کھچے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید لانس نائیک ارشاد خان کا تعلق جمرود خیبر سے ہے۔ لانس نائیک ارشاد خان شہید کی عمر26 سال تھی۔