کیون پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا: ندیم عمر

برطانوی بلے باز پی ایس ایل2 کا فائنل کھیلنے پاکستان آجاتے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام ایک اور ٹائٹل ہوتا: فرنچائز مالک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 اپریل 2020 16:38

کیون پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا: ندیم عمر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ کیون پیٹرسن سے ہمیشہ یہی شکوہ رہے گا کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کیوں نہیں آئے، اگر وہ آ جاتے تو یقینی طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام ایک اور ٹائٹل ہوتا۔

صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں میں ان کہنا تھا کہ اس شکوے کے باوجود بھی پیٹرسن سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور امکان ہے کہ سابق انگلش کرکٹر بہت جلد ایک نئے کردار کیساتھ کوئٹہ کے ڈگ آﺅٹ میں موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کیلئے سہیل تنویر اور ریلی روسو کو سکواڈ سے ریلیز کرنا کافی مشکل فیصلہ تھا اور دونوں پلیئرز سے میں نے ذاتی طور پر معذرت بھی کی لیکن جب بھی موقع ملا وہ ان دونوں پلیئرز کو ٹیم میں واپس لائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ شین واٹسن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل کرنے پر راضی ہوگئے ہیں اور اگلے سیزن میں وہ دوبارہ کوئٹہ کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔