ڈیرہ مراد جمالی، سول ہسپتال ڈھاڈر ایمبولینس کی سہولت سے محروم ،کچی لیویز فورس میدان میں آگئی، ایمرجنسی اور ٹریفک حادثات کے مریضوں کو لیویز فورس کی گاڑیوں میں سبی اور کوئٹہ پہنچانے لگی

منگل 21 اپریل 2020 00:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2020ء) بلوچستان کے تاریخی ضلع کچھی سے منتخب ہونے والے وزیراعلی بلوچستان وفاقی وزراء درجنوں دفعہ صوبائی وزراء رہنے والوں کے علاقے کی سول ہسپتال ڈھاڈر ایمبولینس کی سہولت سے محروم کچی لیویز فورس میدان میں آگئی ایمرجنسی اور ٹریفک حادثات کے مریضوں کو لیویز فورس کی گاڑیوں میں سبی اور کوئٹہ پہنچانے لگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے پرانے تاریخی ضلع کچی کا صدر مقام ڈھاڈر کی سول ہسپتال ایمبولینس کی سہولت سے محروم ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کچی میر سلطان خان بگٹی نے انسانی ہمدردی کی وجہ سے ایمرجنسی یا روڈ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو مجبورا لیویز فورس کی گاڑیوں میں سول ہسپتال سبی یا کوئٹہ منتقل کرنے لگے ہیں گزشتہ روز بھی ٹریفک حادثہ اور لیویز فورس کے جوان کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سول ہسپتال ڈھاڈر میں سرکاری ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے لیویز فورس کی گاڑیوں میں فوری طور پر سبی کوئٹہ منتقل کرکے انسانی جانوں کو بچایا گیا ہے واضع رہے کہ ضلع کچی سے تعلق رکھنے والے نواب محمد اسلم رئیسانی وزیراعلی بلوچستان سردار یار محمد رند وفاقی وزیر موجودہ وزیراتعلیم میر خالد خان مگسی سابق رکن قومی اسمبلی میر ہمایوں عزیز کرد وفاقی وزیر سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور حاجی لشکری خان ریئسانی سینیٹر رہے چکے ہیں جن کے حلقہ انتخاب کی سول ہسپتال ڈھاڈر ایمبولینس کی سہولت سے بھی محروم ہے زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچی میر سلطان خان بگٹی نے ڈی ایچ او کچی اور ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر سے جواب طلب کر لیا ہے ۔