ضلع راجن پور میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کر دیا،سپرے سے ٹڈی دل کی بڑی تعداد تلف

جمعرات 23 اپریل 2020 13:53

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) ضلع راجن پور میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کر دیامیڈیا رپورٹ کے مطابق روجھان، جام پور اور راجن پور کے علاقوں سمیت ٹرائیبل ایریا میں ہزاروں ٹڈی دلوں میں فصلوں پر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے ڈیویلپمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن اور پاک آرمی کی جانب سے 3 ہفتوں سے فضائی اور زمینی اسپرے شروع کر دیا گیا ہے۔52 ہزار 9 سو ایکڑ رقبے پر زمینی و فضائی اسپرے کر کے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کر دیا گیا ہے، ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :