سیاسی جماعتوں کا قومی اسمبلی کا ورچوئل اجلاس نہ بلانے پر اتفاق

بدھ 29 اپریل 2020 22:19

اسلامآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2020ء) وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں قومی اسمبلی کا وچوئل اجلاس نہ بلانے پر اتفاق کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پارلیمانی نگرانی کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا انتہائی ضروری ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ارکان اور سٹاف کی صحت کا تحفظ یقینی بنائیں، ہم مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ آصف اور ایاز صادق نے کہا کہ اسمبلی کا پہلا اجلاس مکمل طور پر بلایا جائے۔ پارلیمانی سال کے دن بھی پورے کرنے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ورچوئل اجلاس بلانے کی رولز بھی اجازت نہیں دیتے، مناسب نمائندگی کی رائے پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمان کو غیر موثر نہیں کرنا چاہتے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان اجلاس میں پہنچ سکتے ہیں۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تمام جماعتوں نے ورچوئل اجلاس نہ بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس میں حاضری کا فیصلہ سیاسی جماعتیں خود کریں۔