کووڈ 19،فیس بک نے اظہارِ ہمدردی کیلئے کیئر ایموجی متعارف کرا دی

جمعہ 1 مئی 2020 14:13

کووڈ 19،فیس بک نے اظہارِ ہمدردی کیلئے کیئر ایموجی متعارف کرا دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اظہارِ ہمدردی کے لیے نئی کئیر ایموجی متعارف کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ نئی کیئر ایموجی کورونا وائرس کے دوران شیئر کیے جانے والے اسٹیٹس، تصویر اور ویڈیو پر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنے کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔

اس نئی کیئر ایموجی میں ایک مسکراتا چہرہ ہے جو ایک دل کو گلے لگایا ہوا ہے۔اس ضمن میں فیس بک کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'الگ ہونے کے باوجود، ہم ایک ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ فیس بک عالمی وبا کووڈ19 سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی افواہوں کی روک تھام کے لیے بھی سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :