احساس پروگرام ،کٹیگری تھری کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا،ثانیہ نشتر

احساس پروگرام میں 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم ہوچکے،کٹیگری ون اور ٹو میں ایک کروڑ68 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رقوم تقسیم کی،معاون خصوصی

ہفتہ 2 مئی 2020 22:39

احساس پروگرام ،کٹیگری تھری کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا،ثانیہ نشتر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت کٹیگری تھری کا آغاز آئندہ ہفتے کے آخر سے شروع ہو گا ،کٹیگری ون اور ٹو کے تحت 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کی جاری تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کیٹیگری ٹو میں 23 لاکھ صارفین کو رقم کی ترسیل کی جا چکی ہے۔کیٹیگری تھری کو رقم کی ادائیگی آئندہ ہفتے کے آخر سے شروع ہو گی، کیٹیگری ون اور ٹو میں اب تک 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام غیر سیاسی بنیاد پر چلا رہے ہیں، ثانیہ نشتر نے مزید بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 ارب روپے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی امداد 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی، فی خاندان 12000 روپے کی رقم دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :