پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں مزید 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:42

پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں مزید 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہی3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں ،اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔

ضرار ہاشم نے بتایاکہ یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں ،جبکہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ کیبلز کی بحالی میں4 سی5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔