
آرایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد سستی ہے ، صارفین کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، وفاقی وزیرپٹرولیم
جمعہ 19 ستمبر 2025 13:26

(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل گیس، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نمائندوں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں گیس کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے حکومت کی ہدایت پر موثر عمل درآمد کے لیے ایک تفصیلی حکمت عملی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سال کے اندر نئے آر ایل این جی زیادہ سے زیادہ گھریلو کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، درخواست دہندگان اب کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، صارفین روایتی طریقہ کار کے برعکس سوئی گیس کمپنیوں کی سرکاری ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے دونوں گیس کمپنیوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی بلا تعطل سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط او صارف دوست طریقہ کار وضع کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صاف اورسستی توانائی کی بڑھتی ہوئی عوامی مانگ کو پورا کرنا وزیراعظم محمد شہبازشریف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیرنے اس منصوبے کی موثرنگرانی اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس۔ جی ایل ۔ اور ایس این جی پی ایل کو ایک وقف پروجیکٹ بنانے کی ہدایت کی۔ یہ دفاتر درخواست سے لے کر کنکشن تک پورے عمل کی کڑی نگرانی کے لیے ذمہ دار ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اہداف کی تکمیل ہو اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹ کے لیے ادائیگی کر دی ہے، اب اس نئے اقدام کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے لیے اہل بننے کے لیے سکیورٹی فیس کے ساتھ فرق کی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پاکستان کے شہریوں کو قابل رسائی اور سستی توانائی فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس اقدام کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ: چابہار بندرگاہ پر بھارت کے لیے پابندیوں کی چھوٹ واپس
-
افغانستان: طالبان کے انٹرنیٹ بند کر دینے کے مضمرات؟
-
جرمن چانسلر فریڈرش میرس کا دورہ اسپین
-
جوڈیشل ورک سے روکنے کا معاملہ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان
-
سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
-
آرایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد سستی ہے ، صارفین کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، وفاقی وزیرپٹرولیم
-
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کے وکیل کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع
-
پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں مزید 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
-
مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
-
منی بجٹ کی تردید،آئی ایم ایف کو متبادل پلان سے آگاہ کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
-
غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.