سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت (آج) ہو گی

اتوار 3 مئی 2020 14:30

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2020ء) سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج سوموار کو ہو گی۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔،عدالت نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں صوبوں اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے کیس کے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا جاچکا ہے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل، سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ نبیل اعوان اور سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ، سیکرٹری لیبر اور سیکرٹری زکوة بھی لاہور رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوں گے ۔