ملک میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے سیاست کو ختم کرکے میرٹ کو فروغ دینا ہوگا، رائو سلیم ناظم
منگل 5 مئی 2020 16:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہاتی علاقوں میں اس وقت بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور بچے ہاکی بہت شوق اور جذبے کے ساتھ کھیل رہے لیکن ان کے کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ دنیا میں ہاکی تو آسٹروف پر کھیلی جارہی ہے اور یہ بچے ہاکی گراس پر کھیل رہے ہیں۔
رائو سلیم ناظم نے کہا کہ ملک میں ہاکی کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ آسٹروف ان علاقوں میں بچھائی جائے جہاں باقاعدگی سے ہاکی کھیلی جاتی ہو، ان میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرہ اور بہاولپور جیسے شہر شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی او سی کے مطابق حکومت کسی بھی کھیل میں مداخلت نہیں کر سکتی بلکہ فنڈز مہیا کرتی ہے لیکن حکومت کو یہ کریڈٹ ضرور جانا چاہئے کہ حکومت نے ہاکی کی ترقی کے لئے 2008 ء سے اب تک ایک ارب سے زائد رقوم فراہم کی، لیکن ہاکی کی ترقی کے لئے ایمانداری کے ساتھ اقدامات نہیں کئے گئے۔ قومی کھیل کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رائو سلیم ناظم نے کہا کہ ہاکی میں سیاست کو ختم کرکے قومی سوچ کو اپنانا ہوگا، کھلاڑیوں کی سلیکشن اور دیگر فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کرنے ہونگے۔ کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء بھی تو اللہ تعالی کی طرف سے ہے اس میں بھی شاہد کوئی بہتری ہو لیکن اس وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وباء سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے اور کھلاڑی اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزش ضرور کریں اور اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور وہ ہی کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونا شروع ہو جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.