مسلسل دوسرے ماہ ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی، اوگرام نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مئی 2020 23:20

مسلسل دوسرے ماہ ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء) مسلسل دوسرے ماہ ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی، سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی، اوگرام نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے آر ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے مئی کے مہینے کے لئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کے لئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 7.5105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جو کہ اپریل میں 9.5834 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ اسی طرح ایس ایس جی سی کے لئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں 1.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور مئی کے لئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 7.7521 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی جو کہ اپریل میں 9.5582 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے رواں ماہ کے آغاز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سی این جی کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی تھیں۔ اب اوگرام نے ایل این جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی ہے، جس کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔