ٹریفک وارڈنزموٹرسائیکل پر سوار خواتین کیلئے آگاہی مہم شروع کریں، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 مئی 2020 19:46

ٹریفک وارڈنزموٹرسائیکل پر سوار خواتین کیلئے آگاہی مہم شروع کریں، سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین موٹر سائیکل پر سفر کے دوران اپنے دوپٹے برقعے کو موٹر سائیکل کے پہیے چین سے بچا کر اور لپیٹ کر رکھیں اس چھوٹی سی لاپرواہی کیوجہ سے ابتک کئی مہلک حادثات ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار چین کور لگوائیں ورنہ ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات کی کہ موٹر سائیکل پر سوار خواتین کیلئے آگاہی مہم شروع کریں تاکہ انہیں حادثات سے بچایا جا سکیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز عوام کو بے احتیاطی سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں ایجوکیٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں خواتین موٹر سائیکل سوار دوران سفر ڈوپٹے اور برقعہ کو لپیٹ کر بیٹھیں۔

متعلقہ عنوان :