جہلم کے لوگوں کی خوش قسمتی ،ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نیورو سرجن تعینات کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مئی 2020 16:57

جہلم کے لوگوں کی خوش قسمتی ،ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم کے لوگوں کی خوش قسمتی ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نیورو سرجن تعینات کردیا تفصیلات کے مطابق جہلم کے نیورو کے مریضوں کو عرصہ دراز سے مشکلات کا سامنا ہورہا تھا جبکہ جو مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جاتا اسے فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کردیا جاتا لیکن اس طرف کسی نے کوئی نوٹس نہ لیا جس پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شعیب حسین کیانی،چیف کنسلنٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے انتظامیہ سے اس ضمن میں بات کی جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈاکٹر سید وقاص احمد کو بطور نیورو سرجن تعینات کردیا ڈاکٹر سید وقاص احمد ایف سی پی ایس کی ڈگری رکھنے کے علاوہ وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی ہستال میں بحیثیت نیورو سرجن اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب حسین کیانی اور چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے علاوہ صدر و جنرل سیکرٹری میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل ، ڈاکٹر باسط الطاف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح ہم مریضوں اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں اسی طرح نیورو سرجن بھی اپنی اس نیک مشن کو جاری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :