شہرہ آفاق کتاب ’’موت کا منظر ‘‘کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

اتوار 17 مئی 2020 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) شہرہ آفاق کتاب ’’موت کا منظر ‘‘کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کر گئے ۔خواجہ محمد اسلام کی کتاب نے بے پناہ شہرت حاصل کی اور لاکھوں کی تعداد میں کئی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ شائع ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

کتاب سے کئی عالمی شخصیات بھی متاثر ہوئیں جس میں شاہ فیصل مرحوم نے کتاب ’’موت کا منظر ‘‘سے متاثر ہوکر خواجہ محمد اسلام کو اپنی دعوت پر حج کروایا اور غلاف کعبہ کے ٹکڑے تحفے کے طور پر دئیے ۔خواجہ محمد اسلام نے کتاب جنت کا منظر، حج کا منظر، ماں کی دعا جنت کی ہوا اور تعلیم الاسلام سمیت متعدد کتابیںتصنیف کیں ۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اچھرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :