میں اورمیرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، اللہ نے مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا ہے،سپیکر اسد قیصر

اتوار 17 مئی 2020 20:45

میں اورمیرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، اللہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں اورمیرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا ہے ۔ اتوار کو سپیکر نے صحتیابی کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی محبتوں اور دعائوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس بیماری میں ایمان مزید قوی ہوا ،ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

اللہ کی طرف واپس جانے کے لیے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آئیں سب مل کر اپنے ملک اور اس میں بسنے والے غریب لوگوں کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو معافی کا طلبگار ہوں اس مشکل وقت میں زیادہ ضرورت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہے۔ حکومت جو احتیاطی تدابیر بتا رہی ہے مہربانی کریں ان ہر عمل کریں۔ وزیر اعظم عمران خان بہت ذمے داری اور سمجھداری سے اقدامات کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے یہ مشکل وقت ہمارے لیے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ ملک ہم سب کا ہے آئیں اس کو بنانے میں سب مل کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :